بھارت اپنی عوام سمیت عالمی برادری سے جھوٹ بول رہا ہے، بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت اپنی عوام سمیت عالمی برادری سے جھوٹ بول رہا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے تمام معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ اور پاکستان امن کا خواہاں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ اور بھارتی نیول آفیسر کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا۔ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ اور 24 کروڑ پاکستانیوں کا پانی روکنے کا اقدام کھلی جارحیت ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت اپنے عوام سمیت عالمی برادری سے جھوٹ بول رہا ہے۔ اور ہمارے شاہینوں نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے جبکہ بھارت کے 20 طیارے ہمارے ہدف پر تھے۔ لیکن پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔ بھارت کو اپنے طیارے گرانے کا اعتراف کرنے میں ایک ماہ کا وقت لگا۔

انہوں نے کہا کہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔ پاکستان، بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا مسلسل جھوٹ بولتا رہا۔ اور بھارتی وزیراعظم مسلسل دھمکی آمیز رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ دہشتگردی کا کسی مذہب یا ملک سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون میں مزید اضافے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کوئی بھی ملک یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا۔ اور پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے خود کو بطور جنوبی ایشیا میں واحد سیکیورٹی فراہم کنندہ پیش کیا۔ اور بھارت کو نام نہاد نیٹ سیکیورٹی پروائیڈرکے کردار کے نام پر امریکی ڈالر ملتے ہیں۔ 5 روز کی جنگ نے بھارت کو بے نقاب کر دیا۔ جبکہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر دوست ملکوں کے مشکور ہیں۔


متعلقہ خبریں