حج کا آخری مرحلہ ، بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کا عمل شروع

حج

حج آخری مرحلے میں داخل ، حجاج نے منیٰ میں بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کا عمل شروع کر دیا ہے ، حجاج جانوروں کی قربانی کے بعد سر منڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے۔

حج کا رکن اعظم وقوف عرفات گزشتہ روز ادا کر دیا گیا۔ حجاج کرام نے کل میدان عرفات میں رکن اعظم کی ادائیگی کے بعد مزدلفہ کا رخ کیا جہاں رات کھلے آسمان تلے اللہ تعالیٰ کی عبادات اور مناجات کرتے ہوئے گزاری۔

یا اللہ ، فلسطینی بھائیوں کی مدد فرما کر دشمن کو برباد کر دے ، خطبہ حج

حج کے رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ کی ادائیگی پر فلسطینیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللّٰہ نے کہا کہ اے اللّٰہ فلسطین میں ہمارے بھائیوں کو دشمن پر غالب فرما، فلسطینی بھائیوں کو اپنی پناہ میں لے لے، انہیں امن عطا کر۔


متعلقہ خبریں