راولپنڈی کے علاقے ایئرپورٹ سوسائٹی کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تین افراد ریلوے لائن عبورکر رہے تھے کہ اچانک آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئے۔
ڈی آئی خان سے نجی کمپنی کے 11 ملازمین اغواء ، 5 کو بازیاب کرا لیا گیا
تصادم کے باعث تینوں افراد قریبی پل سے نیچے جا گرے، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں۔
دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
