پاکستانی وفد کی امریکی ارکان کانگریس سے ملاقاتیں ، بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے آگاہ کیا

بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں انہوں نے بھارت کے غیر قانونی اقدامات پر بریفنگ دی۔

پاکستانی وفد نے پاک بھارت کشیدگی، بھارتی جارحیت ، امریکی قیادت کی کاوشوں سے ہونیوالی جنگ بندی، بھارتی قیادت کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز بیانات اور سندھ طاس معاہدے پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف آگاہ کیا۔

بھارتی رویہ خطے میں بڑے تنازع کو جنم دے سکتا ہے ، بلاول بھٹو کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات

بلاول بھٹو نے کانگریس ارکان سے کہا کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کیے جانے کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن یکطرفہ اقدامات اور جارحیت کے بجائے  ڈائیلاگ ، ڈپلومیسی اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہے۔ عالمی  برادری پانی کو بطور ہتھیار استعمال کیے جانے کے بھارتی اقدامات کا نوٹس لے۔


متعلقہ خبریں