غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کو امریکا نے ویٹو کردیا۔
قرارداد میں غزہ میں بلا تعطل انسانی امداد اور خوراک کی فراہمی کا بھی مطالبہ شامل تھا، پاکستان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا اوراسے ویٹو کیے جانے پرافسوس کا اظہار کیا۔
میکسیکو کا امریکی ٹیرف پر جوابی اقدامات کا اعلان
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بات چیت کیلئے مزید وقت نہیں، اب عملی قدم ضروری ہے،انہوں نے زور دیا کہ غزہ میں بچے بھوک سے مررہے ہیں یہ انسانی مسئلہ نہیں بلکہ انسانیت کی تباہی ہے۔
پاکستانی مندوب نےکہا کہ اسرائیل پرعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے اوراسرائیل فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنا چاہتا ہے۔
سیکیورٹی کونسل کی جانب سے جنگ بندی میں ناکامی تاریخ میں یاد رکھی جائے گی، پاکستان آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتا ہے۔
