بھارت کیخلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی ، باہر سے کوئی مدد نہیں لی ، جنرل ساحر شمشاد

جنرل ساحر شمشاد

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی ، کہیں سے کوئی مدد نہیں لی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں جنرل ساحر شمشاد نے بتایا کہ پاکستان نے جو آلات استعمال کیے وہ یقیناً ایسے ہی ہیں جیسے بھارت کے پاس ہیں۔

بلوچستان پاکستان کا حصہ ، کبھی الگ نہیں ہو سکتا ، ترجمان پاک فوج

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کچھ ساز و سامان دوسرے ممالک سے خریدا ہے، حقیقی وقت میں پاکستان نے صرف اور صرف اندرونی صلاحیتوں پر انحصار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب کسی بھی تنازع کو بڑی جنگ میں بدلنے کیلئے بہت کم وقت اور جواز چاہیے، مستقبل میں اگر کوئی تنازع ہوا تو وہ صرف مخصوص علاقوں تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ پورے انڈیا اور پورے پاکستان کو متاثر کرے گا۔

 


متعلقہ خبریں