بھارت سوچ بدلے، پاکستان نے ہر محاذ پر شکست دی، فرانسیسی ماہر سیاسیات

French

پیرس: فرانسیسی ماہر سیاسیات کرسٹوف جیفریلو نے کہا ہے کہ بھارت اب اپنی سوچ بدل لے۔ کیونکہ پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی ماہر سیاسیات کرسٹوف جیفریلو نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے کی بھارتی غلطی اب اس کے گلے پڑ چکی ہے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں چینی ہتھیاروں اور جدید دفاعی حکمت عملی نے جنگ کا پانسہ پلٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ میں پاکستان کی تیاری ہر اعتبار سے شاندار اور مربوط تھی۔ پاکستان نہ صرف ایٹمی طاقت ہے بلکہ چین کی پشت پناہی کی بدولت اب ناقابل شکست بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسانیت کیخلاف جرائم کا مقدمہ ، سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد پر فرد جرم عائد

کرسٹوف جیفریلو نے کہا کہ بھارت اگر سندھ طاس معاہدے کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کرے گا۔ تو اسے یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان ایک ایسی ایٹمی قوت ہے جو کسی بھی مہم جوئی کا فوری اور سخت جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنی سوچ میں تبدیلی لانا ہو گی۔ کیونکہ اس وقت پاکستان سیاسی، دفاعی اور سفارتی ہر میدان میں برتری حاصل کر چکا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں