بنگلہ دیش کے کرنسی نوٹوں سے ملک کے بانی اور سابق وزیراعظم شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا کر نئے ڈیزائن والے نوٹ جاری کر دیئے گئے۔
مقامی بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے نوٹوں پر انسانی تصویر کے بجائے قدرتی مناظر اور تاریخی مقامات پرنٹ کیے گئے ہیں، ابھی 20، 50 اور 1000 مالیت کے نوٹ جاری کیے گئے ہیں۔
انسانیت کیخلاف جرائم کا مقدمہ ، سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد پر فرد جرم عائد
ترجمان نے بتایا کہ مختلف مالیت کے نوٹ مرحلہ وار جاری کئے جائیں گے، پرانے نوٹ اور سکے بھی گردش میں رہیں گے۔
واضح رہے یہ پہلا موقع نہیں کہ بنگلہ دیش میں کرنسی ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی ہو۔ 1972 میں ملک کے قیام کے بعد پہلے نوٹوں پر ملک کا نقشہ دکھایا گیا۔ بعد میں شیخ مجیب اور ان کی جماعت عوامی لیگ کے اقتدار کے دوران شیخ مجیب کی تصاویر والے نوٹ چھاپے گئے۔
جب دوسری جماعتیں خاص طور پر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اقتدار میں آئیں تو نوٹوں پر تاریخی اور آثار قدیمہ کے مقامات کی تصاویر بھی شامل کی گئیں۔
بنگلہ دیش کا بھارت کیساتھ 5 ارب 90 روپے کا دفاعی معاہدہ منسوخ
خیال رہے گزشتہ سال 5 اگست کو بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔