30 جون 2025 تک اپنا سروے دوبارہ کروائیں ، بی آئی ایس پی مستحقین کو ہدایت

BISP

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی )نے اپنے پروگرام سے مستفید ہونے والے تمام مستحقین سے کہا ہے کہ وہ 30 جون 2025 تک اپنا سروے دوبارہ کروا لیں بصورت دیگر ان کی مالی امداد روک دی جائے گی۔

بی آئی ایس پی کے مطابق ایسے تمام مستحقین جو عرصہ تین سال سے زائد پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں ،وہ اپنا قومی شناختی کارڈ اور بچوں کا ب فارم ہمراہ رکھ کر قریبی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر جاکر ازسرنو اپنا سروے کروائیں۔

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

جو مستحقین اپنا سروے نہیں کرائیں گے ان کی مالی امداد روک دی جائے گی،دوسری جانب چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے خوشاب کے علاقے جوہرآباد میں بی آئی ایس پی ادائیگی مرکز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے بینظیر کفالت پروگرام سے استفادہ کرنے والی خواتین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور عملے کو مسائل کے فوری حل کی ہدایات دیں۔

کیمپ سائٹ پر موجود خواتین کو سہ ماہی اقساط کی ادائیگی کے عمل میں خود شریک ہوتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ جب تک 8171 سے ادائیگی کا تصدیقی پیغام موصول نہ ہو، کیمپ سائٹ پر نہ آئیں تاکہ غیر ضروری ہجوم سے بچا جا سکے۔

تانگہ پارٹیاں شوق سے تحریک چلائیں لیکن عوام کو ساتھ لے کر آئیں ،بیرسٹر سیف

انہوں نے واضح کیا کہ بی آئی ایس پی کی کسی بھی سکیم کے لئے کوئی فیس نہیں لی جاتی، اگر کوئی فیس طلب کرے تو فوراً بی آئی ایس پی ہیلپ لائن پر شکایت درج کرائیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں