بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ جولائی میں پاکستانی ٹیم کی میزبانی کا خواہشمند


لاہور: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے جولائی میں پاکستانی وائٹ بال ٹیم کی میزبانی کی خواہش ظاہر کر دی۔

ذرائع کے مطابق بی سی بی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے روانگی سے قبل پاکستانی ٹی 20 ٹیم بنگلہ دیش کا بھی دورہ کرے۔

مجوزہ پلان میں کہا گیا ہے کہ ان میچز کی میزبانی ڈھاکہ کرے گا۔ جس میں 3 ٹی 20 میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلنے کی آفر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عوام کی حمایت مجھے ہمیشہ حوصلہ دیتی ہے، ارشد ندیم

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی مجوزہ سیریز کے حوالے سے جلد کوئی فیصلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز 31 جولائی سے امریکہ میں طے ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں