بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی رجسٹریشن بحال کر دی۔
خبرایجنسی کے مطابق بنگلا دیشی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے،عدالت نے پارٹی کو الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹر کروانے کی اجازت دیدی۔
سوئی ناردرن نے نادہندہ صارفین کو یاددہانی نوٹسز جاری کردئیے
فیصلے کے بعد جماعت اسلامی بطور سیاسی جماعت آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کی اہل ہوگی،یاد رہے حسینہ واجد کے دور حکومت میں جماعت اسلامی کی رجسٹریشن ختم کی گئی تھی۔
چند روز قبل سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما اظہرالاسلام کی سزائے موت بھی کالعدم قرار دی تھی۔
