فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا،سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کر دی۔
درخواست گزار نے آئینی بینچ سے فوجی عدالتوں کے کیس کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔فیصلے میں غلطی کی نشاندہی ہوجائے تو تصحیح کرنا عدالت کی ذمہ داری ہے۔
پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5طیارے مار گرائے،سینئر رہنما بی جے پی سبرامنیئن سوامی کا اعتراف
عدالت کا فیصلے میں ایف بی علی کیس پر انحصار درست نہیں،ایف بی علی کیس کا فیصلہ 1962 کے آئین کے مطابق تھا جس کا اب وجود نہیں،21ترمیم میں فوجی عدالتیں آئینی ترمیم کے نتیجہ میں قائم کی گئی تھیں۔
موجودہ کیس میں آئینی ترمیم نہیں ہوئی تو اس فیصلے پر انحصار بھی درست نہیں،سپریم کورٹ کا فیصلہ تضادات کا مجموعہ ہے۔