9 مئی تھانہ رمنا حملہ کیس ، پی ٹی آئی کے ایم این اے سمیت 11 ملزمان کو 15 سال ، 4 ماہ قید 

تھانہ رمنا حملہ کیس

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی تھانہ رمنا حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کے ایم این اے عبد الطیف سمیت 11 ملزمان کو مجموعی طور پر 15 سال 4 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے 9 مئی کو تھانہ رمنا حملہ کیس کی سماعت کی ،عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے عبدالطیف کو 10 سال کی سزا سناتے ہوئے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

9 مئی توڑ پھوڑ کیس ، عدم پیشی پر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری

پولیس پرقاتلانہ حملے پر ملزمان کو 5 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے جبکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایک ماہ  اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت دس سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

اس کے علاوہ موٹرسائیکل جلانے پر 4 سال قید اور40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ، پولیس نے فیصلے کے بعد عدالت میں موجود 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 

 


متعلقہ خبریں