کینیڈین وزیراعظم اورسعودی ولی عہد میں رابطہ، توانائی و تجارت پر تبادلہ خیال

کینیڈا اور سعودیہ

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں توانائی کے تحفظ، دوطرفہ تجارت اورعلاقائی امن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبرایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پراتفاق کیا۔

جاپانی وزیر اعظم کا صدر ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ، ٹیرف اورسلامتی امور پرگفتگو

مارک کارنی نے سعودی عرب کیعلاقائی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا جبکہ ولی عہد نے کینیڈا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔

دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں پائیدارامن اورسفارتی اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا، یہ رابطہ عالمی سطح پر بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی حالات میں اہم پیشرفت کے طورپردیکھا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں