چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے 5 جون کو بانی پی ٹی آئی کا کیس لگے گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کچھ لو اور کچھ دو کا غلط تاثر لیا گیا ، بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ ڈیل کرکے باہر نہیں آؤں گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی نہیں کہا کچھ لے لو کچھ دے دو ، بانی پی ٹی آئی پر سیاسی کیسز بنائے گئے ہیں۔
ہمارے لوگ برداشت کرتے کرتے ، ججز فیصلہ لکھتے لکھتے تھک گئے ، بیرسٹر گوہر
ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستیں اس پارٹی کا حق ہے جس کو عوام نے ووٹ دیا، ہماری جیتی ہوئی سیٹوں کے مطابق مخصوص سیٹیں ملنی چاہئیں، ہم عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں۔
اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری نبھانےمیں ناکام رہا تھا ، ضروری ہے جیتنے والوں کو مخصوص نشستیں دی جائیں ۔