اسلام آباد میں فیض آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں اے ایس آئی سدھیر احمد شہید جبکہ کانسٹیبل جعفر شدید زخمی ہو گئےہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی شام اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار گشت پر تھے کہ اچانک ڈاکوؤں نے ان پرفائرنگ کردی۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 10 گنا جرمانہ ، کم عمر ڈرائیوروں کے والدین کیخلاف مقدمات کا فیصلہ
پولیس نے جوابی کارروائی کی تاہم حملہ آورموقع سے فرار ہو گئے، زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔