پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نفرت انگیز بیان کا عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اس قسم کے بیانات اقوام متحدہ کے منشور کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا حق رکھتے ہیں۔
پاکستان اور ایران کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
انہوں نے کہا کہ پاکستان مودی کے بیان کو لاپرواہی اور اشتعال انگیزی سمجھتا ہوں، جس کا مقصد بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے جار ی منصوبے سے تو جہ ہٹانا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کی آئے روز بڑھتی ہوئی بیان بازی کا نوٹس لے، بھارت کو انتہا پسندی کی فکر ہے تو اسے اندرون ملک ہندوتوا اور اقلیت دشمنی پر توجہ دینی چاہئے۔