پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صحت اور تعلیم پر مزید سرمایہ کاری کریں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ڈی آئی خان کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔ اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بجٹ میں ڈی آئی خان میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی جائے گی۔ اور ترقیاتی فنڈ کا بڑا حصہ جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے مختص کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جن ترقیاتی منصوبوں پر 80 فیصد کام ہوچکا ہے۔ انہیں اگلے سال مکمل کیا جائے۔ اور انڈومنٹ فنڈ میں 150 ارب روپے کا فنڈ محفوظ پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ جبکہ اگلے مالی سال میں صحت اور تعلیم پر مزید سرمایہ کاری کی جائے گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ جہاں ضرورت پڑے کرائے کی عمارتوں میں اسکولز اور کالجز کھولے جائیں۔