روس اور یوکرین کے درمیان مزید 307 قیدیوں کا تبادلہ کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جنگی کشیدگی برقرار ہے۔ تاہم دونوں جانب سے 307 قیدیوں کا تبادلہ کر دیا گیا۔
روس نے یوکرین پر 14 بیلسٹک میزائل حملے بھی کر دیئے جس میں 15 شہری زخمی ہوئے ہیں۔
یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ ہر حملے سے واضح ہوتا ہے کہ روس جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھا لیں
واضح رہے کہ گزشتہ شب پہلے مرحلے میں ہر ملک نے دوسرے کے 270 جنگی اور 120 سویلین قیدی رہا کیے تھے۔ یہ تبادلہ استنبول میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے تناظرمیں عمل میں آیا۔ فریقین نے ایک ہزار قیدیوں کے تبادلے پر مرحلہ وارعملدرآمد پراتفاق کیا تھا۔