بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہیں کرائی گئیں تو پھر ہم آئی ایم ایف شرائط نہیں مانیں گے،علی امین گنڈا پور


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دھمکی دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہیں کرائی گئیں تو پھر ہم آئی ایم ایف شرائط نہیں مانیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی،بجٹ آنے والا ہے اس دوران بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملاقاتیں ضروری ہیں۔

قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی گئی

عدالتی حکم کے باوجود مجھے بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا جاتا،بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریکوں کے لیے دوبارہ ذمہ داری دی ہے،اگر مذاکرات کرنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی دستیاب ہیں،پاکستان کے لیے بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

ملک میں حقیقی جمہوریت ضروری ہے،آئین اور قانون کی بالادستی ہونی چاہیے،عدالتوں میں ہمارے جو کیسز لگے ہوئےان کے فیصلے ہونے چاہئیں۔

پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

بانی پی ٹی آئی کیخلاف تمام کیسز جھوٹے ہیں،رہاکیا جائے،میں نے کبھی نہیں کہا کہ مذاکرات کرنے ہیں تو میرے ساتھ بیٹھیں۔

 


متعلقہ خبریں