وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے نرم (NIRM) اسپتال کیخلا ف شکا یات کا نو ٹس لے لیا۔
وفاقی محتسب نے سینئر ایڈ وائزر احمد فاروق کی سربراہی میں معا ئنہ ٹیم گزشتہ روز معذور افراد کے علا ج کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نرم اسپتال بھیجی جس نے اسپتال میں مر یضوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل دریا فت کئے۔
ٹیم نے اسپتال کے زنا نہ وارڈ میں ائیر کنڈ یشنر کی سہولت نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پندرہ دن کے اندر خراب ائیر کنڈیشنر کو درست کرنے اور مزید ائیر کنڈیشنر لگانے کی ہدایت کی۔
پنجاب: تمام نجی اسپتالوں کو ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ جاری
اسپتال انتظا میہ کی طر ف سے بریفنگ کے دوران ٹیم کو بتایا گیا کہ اسپتال کی ایم آ ر آ ئی مشین کا فی عرصہ سے خراب ہے۔ باہر سے منگوائی گئی ایم آ ر آئی مشین کسٹمز حکام سے کلیئر نہ ہونے کے با عث ایک سال سے پورٹ قاسم کرا چی پر پڑی ہے۔
ٹیم نے وزارت صحت، کسٹمز حکام اور تمام متعلقہ اداروں کو تمام قا نو نی تقا ضے پو رے کرکے ایم آ ر آئی مشین جلد اسپتال کے حوالے کرنے کی ہدایت کی۔ ٹیم نے اسپتال کی مجموعی کارکردگی اور احسن انتظامات کو سراہتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اسپتالوں سے اجازت لیے بغیرغائب ڈاکٹرز کی تنخواہیں بند کرنے کی ہدایت
ٹیم کی پیش کردہ رپورٹ پر وفاقی محتسب نے سی ڈی اے کو اسپتال کی تزئین وتعمیرنو کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اس کے علاوہ اسپتال انتظامیہ کو عوام کی سہولت کے لئے مضا فات میں میڈیکل کیمپ لگانے کی ہدایت کی۔