پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا امکان

عیدالاضحیٰ

پاکستان میں ممکنہ طور پر عیدالاضحیٰ 7 جون 2025 کو ہونے کی پیشگوئی ظاہر کی گئی ہے۔

پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے مطابق ملک بھر میں یکم ذی الحج 29 مئی کو متوقع ہے اور عیدالاضحٰی 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان ریلوے کا عید الاضحیٰ پر عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

سپارکو کے مطابق ذی الحج کے چاند کی پیدائش 27 مئی کو 8 بجکر 2 منٹ پر ہو گی جبکہ 27 مئی کو چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہو گی۔

دوسری جانب ماہرین فلکیات نے بھی 27 مئی کو چاند کے نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا ہے جس کی وجہ عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے امکانات ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں