موجودہ ڈرامے مصنوعی، ماضی کے ڈرامے اصل اور جاندار تھے: صبا حمید

صبا حمید

سینئر اداکارہ صبا حمید نے کہا ہے کہ موجودہ دور کے ٹی وی ڈرامے مصنوعی اور بناوٹی جبکہ ماضی کے ڈرامے زیادہ اصل، جاندار اور جذبات سے بھرپور ہوا کرتے تھے۔

سینئر اداکارہ صبا حمید نے ایک انٹرویو میں کہا کہ  80 کی دہائی میں ڈرامہ کرنا ایک الگ ہی خوشی اور فخر کا باعث ہوتا تھا۔ “اس دور کے مصنفین کے مکالمے ادا کرنے کا اپنا ہی لطف تھا۔”

میرا کی وائرل ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا

انہوں نے کہا کہ امجد اسلام امجد، اشفاق احمد، بانو قدسیہ اور نورالہدیٰ شاہ جیسے بڑے ادبی نام ہیں اُن کی تحریریں ڈرامے کو ایک فکری اور جذباتی گہرائی دیتی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پرانے ڈرامے زندگی کے قریب ہوتے تھے جن میں مصنوعی پن یا ظاہری نمائش کے بجائے حقیقت اور تہذیب جھلکتی تھی۔

آج کے ڈرامے اکثرسطحی مواد اوریکساں موضوعات میں الجھے ہوئے ہیں جس سے ناظرین کو وہ روحانی اور فکری تسکین نہیں ملتی جو ماضی کے ڈراموں سے ملا کرتی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں