امریکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ ہو گیا

امریکا اور متحدہ عرب

امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ ہو گیا ہے۔

ابوظہبی میں اماراتی وزارت دفاع میں متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور دفاع محمد المزروعی اور امریکا کے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے معاہدے پر دستخط کیے۔

رافیل طیارے گرنے پر مودی سرکار دباؤ میں، ڈیل کا تنازع پھر منظر عام پر

اماراتی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ امارات امریکا میں فوجی تعاون کے لئے روڈ میپ تیار ہے،متحدہ عرب امارات کو معاہدے میں امریکا کا بڑا دفاعی شراکت دار تسلیم کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق امارات امریکا پارٹنر شپ پروگرام میں فضائی و میزائل دفاع بھی شامل ہے، اس کے علاوہ سائبر سکیورٹی، آفات سے نمٹنے اور آپریشنل پلاننگ کو فروغ دینا بھی معاہدے کا حصہ ہے۔


متعلقہ خبریں