فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہے؟


وفاقی حکومت نے آپریشن بُنیان مرصوص اور معرکہ حق میں دلیرانہ قیادت اور دشمن کو شکست فاش دینے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ترقی دے کر انہیں فیلڈ مارشل تعینات کردیا ہے۔

فیلڈ مارشل پاک فوج کاسب سےاعلیٰ رینک ہےجو جنرل کےرینک سےبھی اوپرہوتاہے،فیلڈمارشل پاک فوج کاسب سےسینئراورفائیو اسٹارآفیسر ہوتا ہے،یہ ایوارڈغیرمعمولی اورمثالی قیادت اورخدمات کےاعتراف میں دیاجاتا ہے۔

جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

اس سے قبل ملک میں صرف ایک شخصیت کو یہ عہدہ دیا گیا تھا اور وہ صدر جنرل محمد ایوب خان تھے جنہیں 1959 میں یہ عہدہ دیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ترقی ملنے پر کہا کہ اعزاز ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز قوم، شہدا اور غازیوں کے نام کرتا ہوں ، صدر پاکستان، وزیراعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں۔

ایئر چیف کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ

یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کیلئے لاکھوں عاصم بھی قربان ، یہ انفرادی نہیں بلکہ افواج پاکستان اور پوری قوم کیلئےاعزاز ہے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں