وزیراعظم نے ڈائیلاگ کی دعوت دی، فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی اجازت سے مشروط ہے، علی محمد خان

علی محمد خان

پی ٹی آئی سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے فلور پر وزیراعظم نے ڈائیلاگ کی دعوت دی تھی۔

ہم نیوز کے پروگرام ” ہم دیکھیں گے” میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ  بیرسٹرگوہر نے وزیراعظم کی دعوت کو بانی پی ٹی آئی کی اجازت سے مشروط کیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی چانس نظر نہیں آرہا، فیصل واوڈا

انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی اجازت دیں گے تو بات آگے بڑھے گی، اسپیکرکیخلا ف عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے پارلیمنٹری پارٹی میں کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر کیخلا ف عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سےمیڈیا میں خبریں چل رہی ہیں،
بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، مشکل وقت میں تحریک انصاف ملک کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

اس جنگ نے ہمیں اکٹھا کیا ہے، قومی مفاہمت کی ایک فضا بن گئی اس کو ضائع نہ کریں، ہم نے پاکستان کیلئےحکومت اور پاک فوج کو پورا سپورٹ کیا۔


متعلقہ خبریں