قلعہ عبداللہ میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق،11 زخمی ہوگئے۔
ڈی سی ریاض خان داوڑ کے مطابق دھماکہ ایف سی قلعہ کے قریب واقع کمرشل مارکیٹ میں ہوا ،دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار محفوظ رہے۔
معرکہ حق میں تاریخی فتح پربھارتی جارحیت اور جھوٹ بےنقاب کرنےکیلئےڈوزیئرجاری
ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کار بم دھماکہ تھا،علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا،ابھی صورتحال کنٹرول میں ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے قلعہ عبداللہ میں دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے ، شاہد رند کا کہنا تھا کہ قلعہ عبداللہ گلستان مارکیٹ میں دھماکہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
علاقے کو محاصرے میں لیکر شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں،بے گناہ شہریوں کی شہادت پر دلی افسوس ہے،شہداکے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں۔
بھارت کیخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظر نامہ بدل گیا،امیر مقام
شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،دہشتگردی کی ہر کارروائی قابل مذمت ہے،ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔