لوگ کہتے تھے فوج کام نہیں کرتی، اب بتائیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر



ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ جو لوگ کہتے تھے فوج کام نہیں کرتی، اب طلبا ان سے سوال کریں، کام کیا ہے یا نہیں کیا؟ کیا آج آپ ان کو ذمہ دار نہیں ٹھہرائیں گے؟

اسلام آباد کے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں انہوں نے کہا کہ آپ کی والہانہ محبت دیکھ کر یہ کہہ سکتا ہوں پاکستان کا مستقبل محفوظ اورروشن ہے۔

ناقدین کو جواب دیتے ہوئے بولے کہ تم کون ہوتے تھے جو اپنی فوج کے افسروں اور جوانوں کیخلاف باتیں کرتے تھے،پاکستان کی فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سیسہ پلائی دیوار آپ ،اس ملک کے بچے اور بچیاں ہیں،یہ نسل کبھی بھی اس ملک کی حفاظت سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائے گی ، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے،اس آہنی دیوار کو اب ہم نے اکٹھا ہو کر دہشتگردی کی طرف موڑنا ہے۔عوام اورفوج اکٹھے ہوں گے تو اس ملک میں کوئی دہشتگرد نہیں بچے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ تمام بچے اپنے اساتذہ کا احترام کریں، ہمیں اپنے اساتذہ کو سیلوٹ کرنا چاہیے۔ انہوں نے پاک فوج کی جانب سے اساتذہ کو سیلوٹ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان زندہ باد کا اسٹیج سے جبکہ بچوں کے ساتھ ملکر نعرہ لگوایا کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ بھی لگوایا۔

 


متعلقہ خبریں