ن لیگ نے ایٹمی دھماکے اور جنگ جیت کر کے ثابت کر دیا پاکستان کا دفاع ہم بہتر کرنا جانتے ہیں ،نواز شریف


صدر ن لیگ نواز شریف  کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے ایٹمی دھماکے اور اب جنگ جیت کر کے ثابت کر دیا پاکستان کا دفاع ہم بہتر کرنا جانتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔ وزیراعظم نے نوازشریف کو بھارت کیساتھ سیز فائر کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کوبھارت کیخلاف جنگ جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ چین،ترکیے، آذربائیجان نے مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ دوستی کا حق ادا کیا۔پاکستان کی بہادر فورسز نے عالمی سطح پر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

بھارت کیخلاف آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا، عظمٰی بخاری

نواز شریف نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئےدفاعی نظام کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے،  بھارت کے جنگی جنون نے خطے کے امن و سلامتی کو داو پر لگا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے غرور گھمنڈ کو گھر بیٹھے خاک میں ملا دیا۔ن لیگ نے ایٹمی دھماکے اور اب جنگ جیت کر کے ثابت کر دیا پاکستان کا دفاع ہم بہتر کرنا جانتے ہیں۔


متعلقہ خبریں