اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری


اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ،19مئی سے 11 ججز سنگل بینچ میں سماعت کریں گے،10ججز پانچ ڈویژن بینچزمیں کیسز کی سماعت کریں گے،ٹیکس معاملات کے لیے خصوصی ڈویژن بینچ تشکیل دیا گیا۔

سینئر پیونی جج جسٹس محسن اختر کیانی کسی ڈویژن بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے،پہلا ڈویژن بینچ قائم مقام چیف جسٹس فراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہو گا۔

18سال سے کم عمر بچوں کے نکاح کا اندراج قانونی جرم قرار، بل قومی اسمبلی سے منظور

دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہو گا،تیسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان شامل ہیں۔

جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس چوتھے ڈویژن بینچ کا حصہ ہونگے،پانچواں ڈویژن بینچ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ہو گا۔


متعلقہ خبریں