مریدکے اور فیصل آباد میں ٹریفک حادثے، 4 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی

حادثات

مریدکے اور فیصل آباد میں پیش آنے والے الگ الگ ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر قرشی سٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی۔

بھارتی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے پاک فوج کے 2 جوان شہید

حادثے میں خاتون ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ ان کی ساتھی خاتون شدید زخمی ہو گئی، جسے فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسرا حادثہ فیصل آباد کے جھنگ روڈ پر ٹریلر اوررکشے کے درمیان پیش آیا، ریسکیو حکام کے مطابق تصادم کے نتیجے میں رکشے میں سوار 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔

جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ کو کلیئر کرکے ٹریفک بحال کر دی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں