امریکی وزیر خارجہ ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچ گئے

مارکو روبیو

انطالیہ: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچ گئے جہاں وہ یوکرین تنازع پر یورپی وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

مارکو روبیو نیٹو وزرائے خارجہ کے غیررسمی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جس میں اتحاد کی سیکیورٹی ترجیحات، روس یوکرین جنگ کا ممکنہ خاتمہ اورخطے میں امن واستحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل کا حل نکالنا چاہیے ،بنگلا دیشی سفیر

ذرائع کے مطابق، روس اور یوکرینی وفود کے درمیان براہ راست مذاکرات جمعرات کو استنبول میں ہوں گے، جس سے ایک بار پھر امن عمل میں پیش رفت کی امید کی جا رہی ہے۔

مارکو روبیو کا دورہ اس نازک وقت میں ہو رہا ہے جب یورپ میں سلامتی کی صورتحال انتہائی حساس ہے اور امریکہ نیٹو اتحادیوں کے ساتھ ہم آہنگی مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔


متعلقہ خبریں