ایک روزہ تیزی کے بعد آج پھر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23ڈالر کی کمی سے 3ہزار 235ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ٹھپ،کمپنیاں تحلیل
عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 300روپے کی کمی سے 3لاکھ 41ہزار 900روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 972روپے کم کر 2لاکھ 93ہزار 124روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 19 مئی سے بارشیں متوقع
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 482روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 985روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔