بہادرسپوتوں نے 1971 کابدلہ لے لیا،شہبازشریف


وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادرسپوتوں نے 1971 کابدلہ لے لیا، ہمارے ڈیمز کو کچھ کرتے تو ہم تمہارے بگلیہار کو تباہ و برباد کر دیتے۔

پسرور کینٹ میں جوانوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ افواج پاکستان کو دشمن کیخلاف عظیم فتح اور کامیابی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں،ہم نے عسکری مہارت،ہمت اور جوانمردی سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا،یہ کامیابی رہتی دنیا تک تاریخ کےسنہری باب کاحصہ بن گئی ہے۔

سونا 2300 روپے سستا،فی تولہ 3لاکھ 41ہزار 900روپے کاہوگیا

بہادر افواج نے وطن عزیز اور 24کروڑعوام کے وقار میں اضافہ کیا،دشمن کو اپنے اربوں روپے کے جنگی سازو سامان پر ناز تھا،افواج پاکستان نے اپنی بہادری سے قوم کی عزت افزائی کی،اللہ کے فضل سے ہم نے کئی گنا بڑے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔

ہمارے بہادر سپوتوں نے دشمن کو ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھنے دیا،ہمارے شاہینوں نے دشمن کو جوضرب لگائی یہ معمولی کارنامہ نہیں،پاکستان کو روایتی جنگ میں پیچھے چھوڑنے کے بھارتی دعوے خاک میں مل گئے۔

آج دنیا پاکستان کی عسکری صلاحیتوں کی معترف ہے،ہم تھانیدار نہیں مگر خطے میں امن کے داعی ہیں،پانی ہماری ریڈ لائن ،اس حق سے ہرگزدستبردار نہیں ہوسکتے،اپنے پانی کے حق کا ہرقیمت پر تحفظ کریں گے۔

اگر دوبارہ کچھ سوچا تو تمھارا کچھ بھی نہیں بچے گا،اپنے پانی کے حق کاہر قیمت پر تحفظ کریں گے،دہشتگردی کا راگ الاپنے والا بھارت 1971 کے واقعات کاجواب دے،مکتی باہنی کو بھارت کی جانب سے تربیت سے سب واقف ہیں۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 19 مئی سے بارشیں متوقع

بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت موجود ہیں،جعفرایکسپریس حملے کے تانے بانے بھی بھارت سے ملتے ہیں،پاکستان امن کاداعی ہے مگر اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

بھارت کسی غلط فہمی کاشکار نہ رہے،اپنے مفادات کاتحفظ کریں گے،بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کاسوچے بھی نا،ہمارے ڈیمز کو کچھ کرتے تو ہم تمہارے بگلیہار کو تباہ و برباد کر دیتے۔

بھارت کاخطے کی تھانیداری کاجھوٹا حصار پاش پاش ہوگیا،جنگ کے دوران ایک لمحے کیلئے بھی اپنے جوانوں کے عزم میں کمی نہیں دیکھی،افواج پاکستان نے 9اور 10مئی کو اپنی صلاحیتوں کاعملی مظاہرہ کیا۔

ہمارے افسر اور جوانوں نے بہادری اور جرات کی داستانیں رقم کیں،دشمن قوتوں کےہوش ٹھکانے آگئے ہیں،ہمارے بہادرسپوتوں نے 1971 کابدلہ لے لیا ہے،دنیا کوو اضح پیغام دے دیا کہ کوئی طاقت پاکستان کابال بیکا نہیں کرسکتی۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستانی افواج نے دشمن کی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا،قوم کے غیر متزلزل عزم نے سپاہ کے حوصلے کو مزید بلند کیا۔

بھارت نے بے گناہ شہریوں کیخلاف کھلی جارحیت کی،بھارتی حملے میں بچوں، عورتوں اور بزرگوں کی شہادتیں ہوئیں،بھارتی جارحیت شرمناک اوربین الاقوامی قوانین کیخلاف تھی۔

دفاع وطن پر مامور جوان قوم کے فخر ہیں،شہدا ہماری تاریخ کا درخشاں باب ہیں، قوم ان کی مقروض رہے گی،بچوں، خواتین اور بزرگوں پر حملہ افسوسناک ہے، بھارتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔

پاکستان نے پہلگا م واقعے پرتحقیقات کی پیشکش کی ،بھارت نے جان بوجھ کر غیر جانبدار تحقیقات سے راہ فرار اختیار کی،جھوٹے بہانے، تکبر اور جارحیت پر بھارت کو بھرپور جواب ملا،الحمدللہ، چند گھنٹوں میں پاکستان نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ہمراہ معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو معاشی کرشمہ قرار دیدیا

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، ایئر چیف، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا تارڑ اور کور کمانڈر سیالکوٹ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کو لڑائی کی نوعیت اور فوجی دستوں کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیراعظم شہبازشریف نے جوانوں سے ملاقات میں انکے مورال اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں فوج کی بہادری کو سراہا،معرکہ حق میں افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا۔


متعلقہ خبریں