قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے مصبا ح الحق اور سرفراز احمد کا نام زیر غور ہے، سابق کپتان مصباح ا لحق قومی ٹیسٹ کی کوچنگ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔
پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی
پی سی بی چند روز میں ریڈ بال ہیڈ کوچ کا نام فائنل کرلے گا، گزشتہ روز پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستانی وائٹ بال ٹیم کیلئے مائیک ہیسن کو ہیڈ کوچ بنانے کا اعلان کیا تھا۔
سابق کرکٹر باسط علی نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کیلئے مصباح الحق کے ریڈ بال ہیڈکوچ ہونے سے متعلق ٹوئٹ بھی کی اور انہیں مبارکباد پیش کی، ابھی تک پی سی بی نے باضابطہ طور پر مصباح الحق کو ہیڈکوچ بنانے سے متعلق کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔