مودی ہر بار باتوں سے عوام کو مطمئن نہیں کرسکتے ، وزیر اعظم آزادکشمیر

Anwar ul Haq

مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے کہا ہے کہ مودی ہر بار باتوں سے عوام کو مطمئن نہیں کر سکتے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے سیکٹر مناور، قلعہ چھپڑ اور پٹوئیاں کا دورہ کیا۔ انہوں نے بھارتی حملوں سے متاثرہ مقامات کا جائزہ لیا۔ بھارتی حملوں سے متاثرہ خاندانوں کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

چودھری انوار الحق نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کی حالیہ گفتگو مایوس، ناکام اور شکست خوردہ شخص کی تھی۔ ہر بار باتوں سے مودی عوام کو مطمئن نہیں کر سکتے۔ جبکہ عملی طور پر بھارت شکست خوردہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی آزاد میڈیا چینلز کے مطابق بھارتی عوام احتجاج کر رہے ہیں۔ بارہا کہتا رہا مودی نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت بند نہ کی تو گھر میں گھس کر ماریں گے۔ اور ہمارے شاہینوں نے بھارت کو اس کی دہلیز پر مارا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا کل ’’یومِ تشکر و یومِ فتح‘‘ منانے کا اعلان

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے پیرجمال دھینگاوالی، باندی، تھب، پتنی اور موئیل کا دورہ بھی کیا۔ جبکہ کوٹ جیمل، بانیاں، جھنڈا، اپر بانیا، تھب کیکراں، سنگری نواں چک میں نقصانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔


متعلقہ خبریں