پاکستان چینی ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہرمحاذ پرکامیاب، امریکی سینیٹرکا اعتراف

امریکی سینیٹر

امریکی سینیٹر ٹم شیہی نے کہا ہے کہ پاکستان چینی ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہرشعبے میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔

امریکی سینیٹر ٹم شیہی نے کہا کہ پاکستان کا تکنیکی انحصار چین پر ایک اسٹریٹجک فائدہ بن چکا ہے، جو خطے میں اس کی پوزیشن کو مستحکم کر رہا ہے۔

امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط

انہوں نے کہا کہ بھارت کی مغربی ٹیکنالوجی پرانحصاری پالیسی کو ناکام قراردیا اور کہا کہ بھارت کی ناکامی امریکا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے،چین اب امریکا کا مساوی حریف بن چکا ہے اوراس کی ٹیکنالوجی عالمی اثرورسوخ حاصل کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو اپنی پالیسیوں پرنظرِثانی کرتے ہوئے خطے میں توازن برقراررکھنے کی فوری ضرورت ہے یہ بیان امریکی کانگریس میں مشرقی ایشیا سے متعلق ایک بریفنگ کے دوران سامنے آیا۔


متعلقہ خبریں