خیبر پختونخوا حکومت نے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں تمام ڈویژنل اور ڈی سیز کو دہشتگردوں کی جائیدادیں منجمد کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے جائیدادیں منجمد کرنے سے متعلق ڈویژنل اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کیا جس میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کا فیصلہ محکمہ داخلہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
2ہفتے قبل مینٹور کے عہدے سے خود ہی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا،شعیب ملک
دہشتگردوں کے تمام نیٹ ورکس بھی فوری ختم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،دہشتگروں کے خاندانوں کی معلومات نادرا سے حاصل کی جائینگی۔
سرکاری ملازمتوں میں موجود دہشتگردوں کے رشتہ داروں کی جانچ پڑتال کے علاوہ ضلعی سطح پر بھی دہشتگردوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے سے متعلق اجلاس منعقد کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔