خیبر پختونخوا میں کم تعلیمی شرح والے اضلاع میں تعلیمی ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ

School

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے کم تعلیمی شرح والے اضلاع میں تعلیمی ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایمرجنسی کے تحت اسکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے کم تعلیمی شرح والے اضلاع میں تعلیمی ایمرجنسی لگانے کے فیصلے میں طے کیا کہ جہاں اسکول سے باہر بچوں کی شرح 50 فیصد سے زیادہ ہے وہاں تعلیمی ایمرجنسی لگائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب، سکولوں میں یکم جون سے 9 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس وقت صوبے میں اسکولوں سے باہر بچوں کی شرح تشویشناک ہے۔ اسے مدنظر رکھتے ہوئے ہر ضلع کے مخصوص حالات کے مطابق قابل عمل پلان تیار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کی شرح کو بڑھانے کے لیے تمام سرگرمیاں اعداد و شمار پر مبنی ہونی چاہیئیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں