کراچی: معروف اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر اداکاری کی تعلیم حاصل کرنے سے متعلق پوسٹ شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایک کلاس فیلو کے سوال پر کہ “جب آپ پہلے ہی عائزہ خان ہیں تو پڑھنے کا کیا فائدہ؟”، انہوں نے جواب دیا، “میں اس لیے نہیں پڑھ رہی کہ میں عائزہ خان ہوں بلکہ اس لیے پڑھ رہی ہوں تاکہ اپنی بیٹی اور مداحوں کے لیے ایک رول ماڈل بن سکوں۔”
ٹوئٹر پر کوئی آفیشل اکاؤنٹ نہیں، مداح افواہوں پر یقین نہ کریں: حبا بخاری
تاہم حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ان کی خاموشی پر مداح ناراض دکھائی دیے، متعدد صارفین نے کمنٹس میں لکھا کہ وہ اب عائزہ خان کو اپنا رول ماڈل نہیں سمجھتے۔
ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا، “جب قوم کے ساتھ نہیں کھڑے ہوتے تو کسی کو پرواہ نہیں رہتی کہ آپ کہاں پڑھ رہے ہیں۔”
عائزہ خان کی پوسٹ پرملے جلے ردعمل سے اندازہ ہوتا ہے کہ مداح اب فنکاروں سے صرف فن ہی نہیں بلکہ قومی معاملات پر بھی واضح موقف کی توقع رکھتے ہیں۔