جنیوا میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا

معاہدہ طے

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جاری امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور دونوں ممالک نے باقاعدہ تجارتی معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مذاکرات میں امریکی نائب صدر، وزیر خزانہ، وزیر تجارت اور جنیوا میں امریکی سفیر نے شرکت کی۔

پاکستان بھارت کے ساتھ مل کر کشمیر کے مسئلہ کا حل تلاش کریں گے، امریکی صدر

امریکی صدر کو مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ معاہدے کی تفصیلات کل صبح جاری کی جائیں گی۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور معاہدہ دونوں ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھ کر طے پایا ہے۔

امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریزکا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ امریکی معیشت کے لیے مثبت ثابت ہوگا اور طویل مدت میں 1.2 ٹریلین ڈالرکے تجارتی خسارے کوکم کرنے میں مدد دیگا۔

معاہدے کے مثبت اثرات عالمی منڈیوں پر بھی متوقع ہیں جبکہ ماہرین اسے عالمی تجارتی کشیدگی میں نرمی کا آغاز قرار دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں