جماعت اسلامی پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف آج ملک بھر میں یوم عزم منانے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق مختلف شہروں میں ریلیاں، جلسے اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں بھارت کے جنگی عزائم کی مذمت کی جائے گی، بھارت کو ایسا سخت جواب دیا جانا چاہیے کہ آئندہ وہ کسی جارحیت کی جرات نہ کرے۔
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن خواب ہی رہے گا، بلاول بھٹو
ترجمان نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورہرقسم کی قربانی دینے کو تیار ہے بھارت اوراسرائیل الگ الگ نہیں بلکہ دونوں کا رویہ اور پالیسی ایک جیسی ہے جومسلمانوں کیخلاف کھلی دشمنی کا اظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ قومی وحدت کے ساتھ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے اور دنیا کو بتایا جائے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔