چمن : ڈسٹرکٹ سول ایڈمنسٹریشن کی قیادت میں علاقائی مشران کی بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی


رانا رومان: چمن میں ڈسٹرکٹ سول ایڈمنسٹریشن کی قیادت میں تحصیلدار رازق میانی سینیئر ضلعی صدر عطااللہ( نون) لیگ اور علاقائی مشران نے شرکت کی۔

بھارت کی جانب سے سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کے خلاف زبردست ریلی اور فلیگ مارچ نکالا گیا جس میں تمام سیول سوسائٹی اور عوام نے شرکت کی۔

شہریوں پر حملہ کرنا کسی مہذب ریاست کا شیوہ نہیں بلکہ یہ بھارت کی جنگی جنونیت اور غیر ذمہ دارانہ پالیسی کا مظہر ہے۔

بھارت کی جانب سے سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ، شرمناک اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نہتے شہریوں پر حملہ کرنا کسی مہذب ریاست کا شیوہ نہیں بلکہ یہ بھارت کی جنگی جنونیت اور غیر ذمہ دارانہ پالیسی کا مظہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بھارت کی کشمیر میں جاری مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی کی تسلیم شدہ تاریخ کا ایک نیا باب ہے۔

ضلعی صدر عطااللہ نے زور دے کر کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اپنی خودمختاری، سالمیت اور شہریوں کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے اور دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دے گی۔

بھارت کو منہ توڑ جواب،25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرون گرا چکے،آئی ایس پی آر

انہوں نے پاکستانی نوجوانوں کی طرف سے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کی ہر چال کا مقابلہ متحد ہو کر کیا جائے گا۔ ہماری قوم، طلباء، مزدور اور ہر شہری وطن کی دفاع کے لیے تیار ہے۔

حافظ محمد صدیق مدنی نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ خطے کو جنگ کی تباہی سے بچایا جا سکے۔

حافظ محمد صدیق مدنی نے پاکستان کی سلامتی، افواج کے عزم اور شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔


متعلقہ خبریں