لاہور: شہر کے مصروف علاقے والٹن میں اچانک آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آگ نے چند لمحوں میں قریبی ڈھانچوں کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے بعد فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی۔
لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹس آج دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے، نوٹم جاری
فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور آگ بجھانے کا عمل جاری ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
ریسکیو اور پولیس حکام کے مطابق، آگ لگنے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریزکریں اور ریسکیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔