قصور، بھارتی میزائل حملے کے شہید مدثر طفیل کی نماز جنازہ ادا

نماز جنازہ ادا

قصور: الہ آباد کے رہائشی اور بھارتی میزائل حملے میں شہید ہونے والے مدثر طفیل کی نماز جنازہ آج پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی ہے۔

نماز جنازہ میں اعلیٰ پولیس حکام، سول و فوجی افسران، سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

7سالہ ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،آئی ایس پی آر

جنازہ کے موقع پر فضا “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی، شرکاء نے شہید کوخراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ مدثرطفیل نے مادر وطن پر جان قربان کرکے ہمیشہ کیلئے امرہو گئے۔

نماز جنازہ کے بعد شہید کومقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا جہاں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،علاقہ سوگ میں ڈوبا رہا جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔


متعلقہ خبریں