وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مکار دشمن نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ہے، تاہم پاکستان کی افواج اور قوم مکمل طور پر چوکنا اورتیار ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بھارت کو بھرپورجواب دیا جا رہا ہے اور دشمن کو اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، پاکستانی قوم اور افواج دشمن سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی اورہرقسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ وہ افواج پاکستان پر مکمل اعتماد رکھے اور اتحاد کا مظاہرہ کرے۔
انہوں نے واضح کیا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور حالات کا بھرپور جائزہ لے کر مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔