سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب آج، وقارمہدی اور نگہت مرزا آمنے سامنے

خالی نشست

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب آج ہوگا۔

سینیٹ کی اس نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار وقار مہدی اور ایم کیو ایم پاکستان کی امیدوار نگہت مرزا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

مخصوص نشستیں، سپریم کورٹ میں نظرثانی اور عملدرآمد کیس کی سماعت آج ہوگی

سیکریٹری سندھ اسمبلی کے مطابق پولنگ آج صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک سندھ اسمبلی میں ہوگی جس میں 161 ارکان اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگےان میں پی پی کے 116، ایم کیو ایم کے 36، جبکہ پی ٹی آئی کے 5 ارکان شامل ہیں۔

کامیابی کیلئے کسی بھی امیدوارکوکم ازکم 81 ووٹ حاصل کرنا ہوں گے، پیپلز پارٹی کو ایوان میں واضح اکثریت حاصل ہے، اس لیے وقار مہدی کی کامیابی کے امکانات روشن سمجھے جا رہے ہیں۔

تاہم ایم کیو ایم پاکستان بھی اپنا سیاسی وزن منوانے کی کوشش میں ہے، الیکشن کمیشن اور سندھ اسمبلی انتظامیہ نے پرامن، شفاف اورمنظم پولنگ کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں