نائب وزیر اعظم نے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز اقدامات کو مسترد کر دیا


اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات اور بے بنیاد الزامات مسترد کر دیئے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ملائیشین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اسحاق ڈار نے ملائیشین ہم منصب سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اور ملائیشین وزیر خارجہ کو خطے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات اور بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور قومی مفاد کے تحفظ کا بھرپور حق رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت دھوکہ دہی اور وعدہ خلافی کی ایک گھناؤنی تاریخ رکھتا ہے، حریت کانفرنس

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملائیشین وزیر خارجہ کی طرف سے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی گئی۔

ملائیشین وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں فریق ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

پاک ملائیشین وزرائے خارجہ نے بدلتی ہوئی صورتحال میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں