اسرائیل فورسزکی شمالی غزہ کےمختلف علاقوں میں بمباری کے نتیجے میں مزید 35 فلسطینی شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج کے غزہ پر فضائی اور زمینی حملوں میں شہید ہونے والے خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کا شمالی غزہ کے مکینوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم ، بمباری سے مزید 55 شہید
بیت حنون کے علاقے میں حماس کے جنگجوؤں اوراسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، نابلس میں اسرائیلی فورسزکے چھاپے کے دوران حماس سے جھڑپ کے نتیجے میں دواسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا نے بتایا کہ 18 مارچ سے اب تک 2,308 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 595 بچے شامل جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک مجموعی طورپرشہید فلسطینیوں کی تعداد 52 ہزار400 سے تجاوزکرچکی ہے۔
جبکہ ہزاروں افراد زخمی اورلاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کررہی ہیں۔