واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کے سیلاب نے امریکا کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو دوبارہ استحکام کی جانب لانے کے لیے تھوڑا سا وقت درکار ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا بھارتی ہم منصب سے رابطہ، پاکستان سے تعاون پر زور
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نومبر 2024 کے بعد سے امریکا میں 5 ہزارارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، جواب بڑھ کر 8 ہزارارب ڈالرتک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے سابق صدرجوبائیڈن پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے آخری سال میں امریکا کو بدترین تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مینو فیکچرنگ کے شعبے میں 1 لاکھ 60 ہزارملازمتیں ختم ہوئیں۔
صدرٹرمپ نےعوام سے اپیل کی کہ وہ معاشی اصلاحات کے نتائج کے لئے کچھ وقت دیں اوراعتماد رکھیں کہ امریکا دوبارہ معاشی طاقت بن کر ابھرے گا۔